ملیر میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کارروائی کے دوران 3 رائس ملز پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ذخیرہ کی گئی 75 ہزار بوری گندم برآمد ہوئی، جس کے بعد تینوں ملز سیل کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق منافع خور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے بجائے بڑی مقدار میں گندم چھپا کر ذخیرہ کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مذکورہ ملوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔