ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ جبکہ بدھ کےر وز بھارت نے بنگلا دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔
ایشیا کپ کے رواں ایڈیشن میں پاکستان اور بھارت دو بار آمنے سامنے آئے ہیں جس میں دونوں بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔