شہر قائد کے علاقے گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔
متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 22 سالہ بشرا زوجہ نظام کے نام سے کی گئی اور متوفیہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو مبینہ طور پر شوہر نے مارا ہے۔
فوری طور پر خاتون کی وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم لیڈی ایم ایل او کے معائنے اور میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ نے رابطہ کرنے پر واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔