شہر قائد میں سکھن کے علاقے بھینس کالونی جمعہ حمائتی گوٹھ میں مین ہول سے کمسن بچے کی لاش ملی ہے۔
ایس ایچ او سکھن ملک سلیم نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر جناح اسپتال منقتل کر دی ہے۔
متوفی بچے کی شناخت 2 سالہ سمیر ولد عامر کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا۔
متوفی گزشتہ شب گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرے کی وجہ سے کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔