پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے ہوگئی، جو گزشتہ کاروباری روز 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے تھی۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی ایک ہزار 714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے رہی جو پہلے 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے تھی جب کہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت ایک ہزار 571 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 854 روپے پر آگئی جو گزشتہ روز 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 750 ڈالر فی اونس رہی جو پہلے 3 ہزار 770 ڈالر تھی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے بڑھ کر 4 ہزار 663 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 4 ہزار 637 روپے تھی، جب کہ 10 گرام چاندی 22 روپے بڑھ کر 3 ہزار 997 روپے پر پہنچ گئی جو پہلے 3 ہزار 975 روپے تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.26 ڈالر اضافے کے ساتھ 44.36 ڈالر فی اونس رہی جو اس سے قبل 44.10 ڈالر تھی۔