بھارتی شکایت پر پاکستانی کرکٹرز کا دبنگ مؤقف، آئی سی سی کو تحریری وضاحت دے دی

بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت پر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی آئی سی سی آفیشل کے سامنے پیش ہوئے جہاں میچ ریفری نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ پاکستانی کرکٹرز نے سماعت کے دوران اپنے تحریری جواب بھی جمع کرائے۔

حارث رؤف نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے کسی کی دل آزاری کے لیے کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔ صاحبزادہ فرحان نے بھی اپنے جواب میں کہا کہ سلیبریشن کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی دونوں کھلاڑیوں کے تحریری جوابات کی روشنی میں فیصلہ کرے گا۔


AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے چھ انگلیوں کا اشارہ کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود دونوں کھلاڑیوں کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستان کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔

Similar Posts