پاک بھارت میچ: شائقینِ پُرجوش، ہوٹل اور ایئر ٹکٹس کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے اعلان نے شائقین، کرکٹ کو جوش میں مبتلا کر دیا ہے۔

مداح اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں، جبکہ ممبئی سے کولمبو کے ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا اعلان ہوتے ہی شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دونوں ممالک کے مداح میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بحثیں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی سے کولمبو جانے والے ائر ٹکٹس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کرایوں میں دو لاکھ پاکستانی روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری کی جان میں جان آگئی، ہزاروں شائقین نے فوری طور پر ہوٹلز کی بکنگ شروع کر دی ہے۔

کولمبو کی ہوٹل انڈسٹری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران ہر سطح پر سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ٹورزم اور ایئر لائنز سیکٹر بھی فعال ہو گئے ہیں، تاکہ شائقین کے سفر میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

Similar Posts