عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے چار مسافروں کو لے کر اڑان بھری تھی۔
مسافروں میں پائلٹ، 2 برازیلی فلم ساز لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر کے ساتھ چین کے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک 62 سالہ یو کونگ جیان سوار تھے۔
یہ ٹیم نجی ملکیت کے چھوٹے طیارے میں کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں جا رہے تھے۔
طیارے کا اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایئر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
طیارے کا جلا ہوا ملبہ پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب مل گیا۔ جہاز میں سوار تمام مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ذہین اور اپنے شعبے کے ماہر افراد سے محروم ہو گئے۔