ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: میچ آفیشلز کی تمام ذمہ داریاں پہلی بار خواتین کے سپرد

13ویں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں خواتین ادا کریں گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر میچ آفیشلز کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

کھیلوں میں خواتین کی حمایت کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھرپور تائید کی گئی۔ جس کا مقصد کھیلوں کی خواہشمند خواتین لیڈروں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

2 نومبر تک جاری رہنے والے عالمی ویمنز کپ میں 10 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 14 امپائرز اور 4 میچ ریفری ذمہ داریاں ادا کریں گی۔

Similar Posts