صدر نے نرسنگ کونسل صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی

صدرمملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈ وائفری کونسل صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی،کونسل کے صدر اور نائب صدر سمیت عہدیدار فارغ ہو گئے، نرسنگ کونسل صدارتی آرڈیننس نفاذ کے بعد تمام  اختیارات وزارت صحت کو تفویض کر دئیے گئے۔

19ممبران پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، پہلے اجلاس میں کمیٹی کونسل کے لیے صدر اور نائب صدر منتخب کرے گی،نرنسگ کونسل کے کسی بھی فیصلہ کو منظور یا مسترد کرنے کی ویٹو پاور سیکرٹری ہیلتھ کو حاصل ہو گی۔

وفاقی سیکرٹری ہیلتھ، وفاقی ڈی جی ہیلتھ اور چاروں صوبوں کے ڈی جی نرسنگ ممبر ہوں گے،ہر صوبے سے پرائیویٹ سیکٹر سے ایک نرس کمیٹی کی ممبر ہو گی،ایک ایل ایچ وی اور ایک مڈ وائف بھی کمیٹی کا حصہ ہو گی،آرمڈ فورسز نرسنگ کی چیف نرسنگ بھی کمیٹی کا حصہ ہوگی۔

وزیر اعظم کی منظوری سے وزارت صحت کی جانب سے بھجوائے گئے ممبران بھی کمیٹی کے ممبرز ہوں گے،تمام ممبران کو تین سال کے لیے تعینات کیا جائے گا،ایک مخیر شخص چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور ممبر لیگل کمیٹی کے لئیے اشتہار دیا جائے گا۔

کونسل تین سال کے لیے سیکرٹری کی تعیناتی کرے گی اور سیکرٹری کی تعیناتی مسابقتی عمل کے تحت  ہوگی،کونسل کو اختیار دیا گیا ہے ایگزیکٹو کمیٹی بنائے جوروزمرہ امور  انجام دے۔

Similar Posts