کراچی؛ خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کا معاملہ، پولیس اہلکار معطل

میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔

ساؤتھ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار زریاب کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی اور دھمکیوں سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کے کمپلین سیل میں شکایت درج کروائی تھی جس پر ڈی آئی جی نے ایکشن لیا۔

معطل پولیس اہلکار کے خلاف شفاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts