بصارت سے محروم طالبہ کا خوبصورت آواز میں ملی نغمہ، پاک فوج سے اظہارِ محبت

لاہور: کنیئرڈ کالج میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران بصارت سے محروم طالبہ نے ملی نغمہ “وطن کی مٹی گواہ رہنا” پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔

طالبہ نے نہایت دلکش آواز میں نغمہ سنا کر وطن سے محبت اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

نغمے کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں اور ننھے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ طالبہ نے نغمے کے ذریعے عظیم وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں طالبہ کے جذبہ حب الوطنی کو بھرپور داد دی گئی، تقریب کے شرکاء نے بھرپور تالیوں سے طالبہ کے وطن سے محبت کے جذبہ کو سراہا۔

تقریب میں نوجوان طالبات کی بھر پور شرکت اپنے وطن اور پاک فوج سے محبت کا اظہار ہے۔

Similar Posts