ثنا میر بھی ویمنز ورلڈ کپ کے اسٹار کمنٹری پینل میں شامل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے تبصرہ نگاروں اور تجزیہ کاروں کا پینل تشکیل دے دیا گیا جس میں ثنا میر بھی شامل ہیں۔

 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ایونٹ کے براہ راست میچز پر سابق ورلڈ کپ فاتح میل جونز، عیسیٰ گوہا، اسٹیسی این کنگ اور جولیا پرائس نمایاں تبصرہ نگاروں میں شامل ہیں۔

 سابق بھارتی کپتان متھالی راج، سابق پاکستانی کپتان ثنا میر اور انجم چوپڑا بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی۔

دیگر نامور تجزیہ کاروں میں کیٹی مارٹن، نتاشا فیرنٹ اور کاس نائیڈو شامل ہیں جبکہ ایرون فنچ، کارلوس بریتھویٹ اور دنیش کارتک بھی کمنٹری کریں گے۔

 ناصر حسین، ایان بشپ، مپومبیلو مبانگوا، رسل آرنلڈ، راؤنک کپور اور جتن سپرو بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Similar Posts