طارق روڈ کے قریب ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی طارق روڈ ٹریفک سیکشن کے ایس او عملے سمیت موقع پر پہنچ گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر سوا تین بجے کے قریب ٹرک میں لگنے والی آگ کو ٹریفک پولیس کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، آگ لگنے کی وجہ سے ٹرک کے کیبن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔