ہم پر حملہ سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان کی حمایت سے کیا گیا، ایرانی سفیر

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے عالمی قوانین کیخلاف ورزی کی، ہم پر حملہ سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان کی حمایت سے کیا گیا، مسقط میں امریکا سے مذاکرات طے تھے، اسی وقت امریکا اور اسرائیل نے حملہ کردیا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسراٸیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پرحملہ کیا گیا مگر مسقط میں ہمارے امریکہ کیساتھ مذاکرات طے تھے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کے تین مستقل ممالک کی سپورٹ سے ہم پر حملہ کیا گیا، امریکہ نے بین الاقوامی خلاف ورزی کی ہے، اسراٸیل این پی ٹی کا ممبرنہیں ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، یو این چارٹر کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کر رہے ہیں، پاکستان نے ہرفورم پر ایران کی حمایت کی ہے۔

سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا ہم نے کسی ملک سے فوجی امداد کی درخواست نہیں کی۔

Similar Posts