ایران پر امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بحرین میں گاڑیوں کو اہم شاہراہوں پر آنے سے روک دیا گیا۔ کویت میں بھی شیلٹرز قائم کر دیے گئے۔

ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر، امیر قطر اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رابطے کر کے خطے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بحرین میں گاڑیوں کو اہم شاہراہوں پر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

امریکا کو جارحیت کا جواب ضرور ملے گا، ایرانی صدر نے صاف کہہ دیا

بحرین میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر میں سائرن سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کو بھی آن لائن کلاسز کے انعقاد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

کویت میں بھی دفاعی کونسل کا اجلاس بلایا جا چکا ہے، منسٹریز کمپلیکس میں شیلٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی ڈیفنس کونسل مسلسل سیشن میں رہے گی تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔

Similar Posts