بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ کا شاہین آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون قائم کرنے کا اعلان

آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم بریسبین ہیٹ نے بی بی ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون کے قیام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ کے ہوم گراؤنڈ گابا میں شیڈول پانچوں میچز کے لیے ’شاہین فین بے‘ کے نام سے خصوصی فین زون ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی فین بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔

برسبین ہیٹ گابا میں 19 دسمبر، 27 دسمبر، دو جنوری، دس جنوری اور 18 جنوری کو میچز کھیلے گی۔

 

دوسری جانب پی سی بی نے آج قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے ہیں جس کے بعد شاہین آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

این او سی معطل ہونے سے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے۔

پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔

Similar Posts