کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کا مرکز ملیر سے 7 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔