اے وی ایل سی کی نارتھ کراچی میں کارروائی، پولیس اہلکار سمیت 4 رکنی کارچور گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ای وی ایل سی کی اے وی ایل سی کی نارتھ کراچی میں کارروائی، پولیس اہلکار سمیت 4 رکنی کارچور گینگ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی بشیراحمد بروہی کے مطابق ای وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے نارتھ کراچی سے 4 رکنی کار چور گرفتار کرلیا ہے، ملزمان پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
کراچی سے گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والے ملزمان کیسے فرار ہوتے ہیں؟
اے وی ایل سی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نارتھ کراچی سے سرقہ شدہ ھنڈا سٹی ما ڈل 2025 برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار فیضان بھی شامل ہے، گرفتار پولیس اہلکار فیضان کی ڈیوٹی سیکیورٹی 2 میں ہے۔
کراچی میں اسپائیڈر مین ڈکیت دھر لیا گیا، ڈاکو فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے تاروں پرجھول گیا
پولیس کے مطابق نئی ھنڈا سٹی کا ر چوری کرنے کے لئے ڈپلیکیٹ ریموٹ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گلستان جوھر سے تیار کروایا گیا۔
ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق مدعی کے ڈرائیور اعظم نے اپنے بھائی پولیس اہلکار فیضان، دوسرے بھائی احسن اور دوست آصف رضی کے ساتھ مل کر گاڑی چوری کی۔
اے وی ایل سی حکام کے مطابق ملزمان گاڑی فروخت کے لئے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے۔