عائشہ عمر کا ’ڈیٹنگ شو‘ پہلی قسط سے ہی تنازعات میں گھِر گیا

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان کا پہلا ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’’لازوال عشق‘‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی۔ شو آغاز کے ساتھ ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔

معروف اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیے گئے اس شو کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

شو کے فارمیٹ کے مطابق پاکستانی چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’’ہمیشہ کے ساتھی‘‘ کی تلاش میں رہائش پذیر ہیں۔

لیکن ناظرین کو یہی فارمیٹ ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے یوٹیوب کے کمنٹس سیکشن میں غصے کا بھرپور اظہار کیا۔

لازوال عشق کی پہلی قسط کو اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں تاہم اکثریت نے تعریف کے بجائے کڑی تنقید کی۔

کمنٹس میں ناظرین نے اس شو کو ’’فحاشی‘‘ قرار دیتے ہوئے سوال اُٹھایا کیا یہ ہماری اقدار ہیں؟ کیا یہ ہماری ثقافت ہے؟

صارفین کی بڑی تعداد نے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کمنٹس میں یہ بھی لکھا کہ سب احتجاج کرتے ہوئے اس شو کو رپورٹ کریں۔

ناظرین کے اس ردعمل سے سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کیا یہ شو آگے چل کر عوام کو اپنی طرف مائل کر پائے گا یا پھر محض ایک ’’فلاپ تجربہ‘‘ ثابت ہوگا؟

 

Similar Posts