توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت اچانک منسوخ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت نہیں ہوگی، وکیل خالد یوسف چوہدری کے مطابق کل اڈیالہ جیل میں کیس سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے عدالتی عملے کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، اب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گی، توشہ خانہ ٹو کیس میں 17 فروری کو آخری بار جیل میں سماعت ہوئی تھی۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا سزا سنانے کے بعد مقدمات میں سست رفتاری پیدا کر دی جاتی ہے جب سزا سنانی ہو مقدمات برق رفتاری سے چلائے جاتے ہیں۔

Similar Posts