تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔
صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا ہے۔
کوہ پیما اسد علی میمن اب دنیا کے ساتویں بر اعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔
اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ دھرتی سے تعلق رکھنے والے اس بہادر نوجوان اسد علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اسد علی پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے کے لیے تمام بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہو۔