آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان فاطمہ ثنا 22، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، نطالیہ پرویز 9، سعدیہ اقبال 4، ناشرا سندھو 1 جبکہ عمیمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔
ڈیانا بیگ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے 2، 2 اور ربیعہ خان، فہیمہ خاتون اور نشیتا اختر نشی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔