کراچی، بچیوں کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کا ملزم گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کھارادر میں دو روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت شہزاد عرف فیضو کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عمران کالو گینگ سے ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کا دو روز قبل کھارادر میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں  ملزم فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا بعد ازاں ملزم کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اسکول جانے والی بچیوں کو اغوا کرکے 20 سے 25 دن تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتے تھے اور بعد ازاں ان کو قتل کر دیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts