چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی نے جیت لیا۔
لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نیوی نے زبردست مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایونٹ میں ماڑی انرجیز نے دوسری جبکہ پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، ماڑی انرجیز، رینجرز، پولیس، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل بینک سمیت آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے۔
زکریا حیات بہترین کھلاڑی، احمد ندیم بہترین اسکورر اور عبداللہ اشتیاق بہترین گول کیپر قرار پائے۔
سابق اولمپیئنز، سول و ملٹری شخصیات اور شائقین کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔