پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے ایکس پر بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میری صحت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ میں بالکل صحت مند ہوں، الحمدللہ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو تین سال پرانی ہے جو میلبورن میں میرے گھٹنے کے آپریشن کے وقت کی ہے۔