ترجمان کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹرز، ایکسٹینشن بورڈز اور دیگر برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں، جبکہ کنڈے یا غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے حصول سے اجتناب کریں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جا سکتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بجلی کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔