آسمان پر 6 سیاروں کی پریڈ کا حیران کن منظر آج نظر آئے گا

نظام شمسی میں گردش کرنے والے سیاروں میں سے 6 سیارےایک قطار میں آرہے ہیں جو بیک وقت سطح زمین سے بھی نظر آئیں گے۔

یہ سیارے ایک قطار میں آئیں گے جسے planetary parade کا نام دیا جاتا ہے یہ دلچسپ اور حیران کن فلکیاتی منظر ہفتہ 28 فروری سے شروع ہوگا جو مارچ کے آغاز تک جاری رہے گا اور پاکستان میں بھی یہ فلکیاتی منظر بغیر ٹیلی اسکوپ کے ہفتے کی شام غروب آفتاب کے بعد دیکھا جاسکے گا 6 میں سے 4 سیاروں کا نظارہ بغیر کسی ٹیلی اسکوپ کے ممکن ہوگا جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 28 فروری کو چھ سیارے  عطارد، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون  شام کے آسمان میں نظر آئیں گے۔

جس سے ایک نایاب “سیاروی پریڈ” (Planetary Parade) کا منظر بنے گا اس فلکیاتی نظارے کو دیکھنے کا بہترین وقت غروبِ آفتاب کے تقریباً 30 منٹ بعد ہوگا جب یہ سیارے مغرب سے مشرق تک آسمان میں پھیلے ہوئے ہوں گےڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق بغیر ٹیلی اسکوپ کے یا ننگی آنکھ سے نظر آنے والے سیاروں میں عطارد، زہرہ، زحل اور مشتری شامل ہونگے جبکہ دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نظام شمسی کے ساتویں اور آٹھویں سیارے بالترتیب یورینس اور نیپچون کو بھی دیکھا جاسکے گا 

انھوں نے بتایا کہ سیاروی پریڈ نامی اس نایاب فلکیاتی منظر کے بہترین مشاہدے کا دورانیہ فروری کے آخر سے مارچ کے آغاز تک ہوگا جس کے آغاز کے بعد  28 فروری اس کے عروج کی تاریخ ہوگی جبکہ دیکھنے کی سمت مغرب (عطارد، زہرہ، زحل) سے مشرق (مشتری) تک، جبکہ یورینس جنوب مغرب میں نسبتاً اوپر ہوگا

اور اگر موسمی صورتحال بہتر اور مطلع صاف رہتا ہے تو اس فلکیاتی منظر کا مشاہدہ باآسانی ہوسکے گا جامعہ کراچی کی رصد گاہ سے بھی یہ منظر دیکھا جائے گا ۔

Similar Posts