محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف حیدرآباد کے نام سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر دو نوٹیفکیشن گردش کر رہے ہیں جو کہ مکمل طور پر غیر مجاز اور جعلی ہیں، ان نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی یا انتظامی حیثیت نہیں۔
محکمہ اوقاف سندھ نے کہا کہ غلام مرتضیٰ ولد محمد صدیق بطور ڈسپنسر BPS-05، درگاہ خیر الدین شاہ، سکھر کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، غلام رسول ولد محمد صدیق بطور پیش امام BPS-06، درگاہ امین شاہ چشتی، شکارپور کا بھی نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کسی بھی تقرری یا تبادلے کے احکامات اس وقت تک درست نہ سمجھے جائیں جب تک وہ باقاعدہ طور پر منظور شدہ اور مصدقہ سرکاری چینل سے جاری نہ ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے ان احکامات کو ابتدا ہی سے جعلی اور کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔