ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھر اضافہ 

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہوگیا۔

ذرائع  نے کہا کہ رواں سال جنوری سے ستمبرکے دوران ملکی وغیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے176واقعات رپورٹ ہوئے، سب سےزیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ائیرلائن کی پروازوں پرہوئے، پی آئی اے کی پروازوں پر9ماہ کے دوران 90کے لگ بھگ برڈ ہٹ  ہوئے۔

ذرائع  کے مطابق سب سےزیادہ لاہورمیں 16،اسلام آباد 15،ملتان 13جبکہ کراچی میں 09پرندے ٹکرانے واقعات ہوئے، صرف ستمبر کے مہینے میں قومی ائیرلائن کی پروازوں سے26پرندے ٹکرائے، پچھلے سال 2024میں ستمبرمیں پرندے ٹکرانے کے 10واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع  کے مطابق پرندے ٹکرانے کے زیادہ ترواقعات اپروچ اورلینڈنگ کے دوران پیش آئے، دیگرواقعات کلائمب،ڈیسنٹ،گراونڈ ٹیکسی،لینڈنگ رول،،ٹیک آف اورٹیک آف رول کے دورن رونما ہوئے۔

پرندوں کے تصادم کے نتیجے میں قومی ائیرلائن کے8طیاروں کو جزوی اورشدید نوعیت کا نقصان پہنچا، پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ائیربس320 کو سب سےزیادہ 68کے لگ بھگ پرندے ہٹ ہوئے۔

Similar Posts