پی اے سی، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی 18 ملین کی وصولیاں غیر مصالحت شدہ قرار

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) میں فیڈرل سرکاری رسیدوں میں مفاہمت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایف پی ایس سی  کی جانب سے18.965ملین کی وصولیاں غیر مصالحت شدہ قرار دیدیں، پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے معاملے پر دوبارہ DAC  کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاو’نٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ 2005-06 میں ایف پی ایس سی کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، آڈیٹر جنرل حکام نے کہا امیدواروں سے لی فیسیں خزانہ سے مطابقت میں نہ لائی جا سکیں۔

مشاورت کے باوجود حل نہیں نکلا، جس پرPAC   ذیلی کمیٹی نے معاملے پر دوبارہ DAC کرنے کی ہدایت کردی ۔

Similar Posts