جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

0 minutes, 0 seconds Read
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور پہنچ گیا ہے، جبکہ ٹیم کا دوسرا گروپ کل صبح لاہور پہنچے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

اس سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کی آمد کو شائقین کرکٹ بے حد خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچز کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Similar Posts