اوقات کی تبدیلی کے باعث موسمیاتی تبدیلی اجلاس میں شریک نہ ہو سکے، شرجیل میمن کی وضاحت

0 minutes, 0 seconds Read
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت اسلام آباد میں زراعت،موسمیاتی تبدیلی اور سیلابی ہنگامی حالات سے متعلق وفاقی کابینہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے بارے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وضاحت جاری کردی ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایاکہ اجلاس سے متعلق معلومات اور اوقات کارکی بار بار تبدیلی کے باعث صوبہ سندھ کے نمائندے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔

انھوں نے کہاکہ وزارتِ منصوبہ بندی اسلام آبادکی جانب سے 1 اکتوبر 2025 کوابتدائی نوٹس جاری کیاگیا،جس میں اجلاس 3 اکتوبرکوصبح 10 بجے بلانے کااعلان کیاگیا تھا، اگلے دن 2 اکتوبر کو ایک اور مراسلے کے ذریعے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے شام 5 بجے کر دیا گیا۔

تاہم کوئی بھی مراسلہ حکومتِ سندھ کو نہ تو ڈاک کے ذریعے موصول ہوا نہ ہی واٹس ایپ پر باضابطہ طور پر ارسال کیا گیا۔

 پیر 6 اکتوبر 2025 کو صبح سوا11 بجے  نیا نوٹس موصول ہوا،جس میں بتایاگیا کہ اجلاس اسی دن دوپہر3 بجے منعقد ہوگا۔

چونکہ سندھ کابینہ کا اجلاس پہلے ہی دوپہر 2 بجے طے تھا، اس لیے صوبے نے آگاہ کیاکہ وزرامصروفیت کے باعث شرکت نہیں کر سکیں گے،اس پورے سلسلے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صوبائی نمائندوں کی غیر حاضری کسی بے توجہی یا غیر سنجیدگی کانتیجہ نہیں تھی۔

Similar Posts