آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے نویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونے شاندار 109 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ الانا کنگ 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹیں۔
دیگر بیٹرز میں کتپان ایلیسا ہیلی 20، کم گارتھ 11، فیبی لِچ فیلڈ 10، ایلیس پیری 5، ٹاہلیا مک گرا 5، اینابیل سندرلینڈ 1، ایشلی گارڈنر 1 اور جورجیا ویرہم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے 2، 2 جبکہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔