شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر میں رہتا تھا؛ والد پنکج کپور کا بڑا انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کے والد اور سینئر فنکار پنکج کپور نے پوڈ کسٹ انٹرویو میں اپنے خاندانی پس منظر کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

انٹرویو میں پنکج کپور نے بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر حافظ آباد سے ہے۔ ہمارے دادا وہاں سرکاری ملازم تھے، اس لیے اکثر ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلے بھی ہوتے رہتے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دادا کے تبادلوں کے باوجود ہمارا خاندان اصل میں پاکستان کے حافظ آباد سے تعلق رکھتا تھا جہاں کپور فیملی ایک مشترکہ گھرانے کی شکل میں رہتی تھی۔

شاہد کپور کے والد نے مزید بتایا کہ ان کے والد لاہور کے ایف سی کالج میں نہ صرف ایک بہترین طالبعلم تھے بلکہ معروف مصنف، مقرر اور میگزین ایڈیٹر بھی رہے۔

پنکج کپور کے بقول لاہور کے زمانہ طالب علمی میں میرے والد کو اس وقت کے سب سے اسٹائلش اور بااثر افراد میں شمار کیا جاتا تھا۔

شاہد کپور کے والد نے بتایا کہ ہمارا خاندان تقسیمِ ہند سے قبل ہی بھارت آگیا تھا تاہم حافظ آباد میں ہم جب تک رہے ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

 

 

Similar Posts