اسرائیلی یڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً 33 سیکنڈ کی ہے اور نومبر 2023 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس میں بیپن جوشی نے انگریزی زبان میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام بیپن جوشی ہے، میں نیپال سے ہوں۔ میری عمر 23 سال ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ میں 25 دن پہلے ہی ‘لرن اینڈ ارن پروگرام’ کے تحت تعلیم حاصل کرنے اسرائیل آیا تھا ۔ میں یہاں زرعی فارم میں کام بھی کرتا ہوں۔
ویڈیو میں وہ بار بار اسکرین سے باہر کسی جانب دیکھتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اغوا کاروں کے دباؤ میں یہ کلمات ادا کر رہے تھے۔
بیپن جوشی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہمارے لیے یہ ویڈیو دنیا کے سامنے لانا آسان نہیں لیکن یہ ہمارے ایمان کا سہارا ہے کہ بیپن اب بھی زندہ ہیں۔
نومبر 2023 کے بعد سے بیپن جوشی کے بارے میں کسی قسم کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
رواں برس مئی میں اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ ان کی زندگی یا موت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم ان کے والدین اور اہلِ خانہ اب بھی پرامید ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Bring Them Home Now (@bringhomenow)