سیلز ٹیکس رجسٹریشن ختم کروانے کیلیے نیاطریقہ کار متعارف

0 minutes, 0 seconds Read
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس ڈی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ڈی رجسٹریشن کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست صرف آن لائن جمع ہوگی۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام درخواستیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے نمٹائی جائیں گی مینوئل طور پر درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 21 اور رول 11 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آرکا مزید کہنا ہے کہ زیر التواء مینوئل درخواستیں بھی کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے پراسیس کی جائیں گی۔

Similar Posts