شنگھائی ماسٹرز میں گرمی کے باعث کھلاڑیوں کی دستبرداری کے بعد اے ٹی پی نے باضابطہ ہیٹ پالیسی متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جبکہ نمی کی سطح 80 فیصد سے زائد رہی۔
ان حالات میں اطالوی اسٹار جینک سینر پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے دوران میچ ریٹائر ہوگئے۔
نوواک جوکووچ کو دوران کھیل قے ہوئی، ولگر روئن نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کوئی کھلاڑی کورٹ پر مر جائے۔
سردست سخت موسمی حالات میں میچ روکنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ اے ٹی پی سپروائزر اور میڈیکل عملے کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔
حکام نے تصدیق کی کہ وہ کھلاڑیوں، ٹورنامنٹس کے منتظمین اور طبی ماہرین کے ساتھ مل کر مستقل ہیٹ قانون بنانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں پلیئرز کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔