شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب،  رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

0 minutes, 0 seconds Read
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔

عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے کی کوشش کی گئی تو عوام اپنا فیصلہ کرے گی،  خیبر پختونخوا فارم 45 کی واحد اسمبلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر غیر قانونی اور آئینی اقدام کی بات نہ کریں، گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے استعفی موصول ہو تو اس پر فیصلہ کریں۔

Similar Posts