کابل دھماکوں سے گونج اُٹھا

0 minutes, 0 seconds Read
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کابل میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا ہے کہ کابل میں دھماکوں کی آواز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

انھوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں، سب خیریت ہے۔ تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ان دھماکوں میں کالعدم تحریک طالبان کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم اس خبر کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ ابتدائی رپورٹس ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔ 

Similar Posts