سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیرین ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

سیرین ائیر لائن کی ٹکٹ خریدنے والے مسافر گزشتہ کئی روز سے سعودی عرب میں رکے ہوئے ہیں، سیرین ائیر لائن کو مسافر وطن واپس لانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چند روز قبل سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کیا تھا۔

Similar Posts