اے آئی ٹول ’جیمنائی‘ سے ویمنز ورلڈکپ میں بھی فائدہ اٹھایا جانے لگا

گوگل اے آئی ٹول ’جیمنائی‘ سے ویمنز ورلڈکپ میں بھی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

 اس ٹیکنالوجی کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کے ابتدائی میچ کے موقع پر ہوا تھا۔

پریزنٹر متھالی راج نے گوگل جیمنائی سے پوچھا تھا کہ اس میچ کی پچ کیسی ہوگی، جس کا جواب آیا تھا کہ گوہاٹی کے اے سی اے اسٹیڈیم کی پچ عام طور پر بیٹنگ کیلیے اچھی خیال کی جاتی ہے۔

گوگل جیمنائی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر ہائی اسکورنگ میچ کی توقع کرسکتے ہیں مگر جو کریکس ہمیں نظر آرہے ہیں، ان میں میچ آگے بڑھنے پر اسپن بولرز کو مدد مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی سائیڈ مقابلے میں بھارت نے 8 وکٹ پر 269 رنز بنائے تھے، جواب میں سری لنکن ٹیم 211 پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Similar Posts