پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو فعال انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس سے قبل صوبائی حکومت نے اسموگ کی نگرانی، پیشگی اطلاعات کے نظام اور ماحول دوست مشینری بھی متعارف کرائی تھی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو پنجاب کی ماحولیاتی پالیسی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک تحفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوستی دراصل انسان دوستی ہے اور ہر شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔