ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔
دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔
یشسوی جیسوال 175 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
جیسوال کے رن آؤٹ پر سابق کپتان و کمنٹیٹر سنجے بنگار نے شبمان گل کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جیسوال کی کال پر رن مکمل کرنا چاہیے تھا۔
سنجے بنگار نے کہا کہ گل پہلے رن لینے کے لیے کریز سے باہر نکلے تھے تو انہیں واپس نہیں آنا چاہیے تھا۔
🚨 Sanjay Bangar blamed Gill for Jaiswal’s run out on 175 https://t.co/PCrm59HnR0
— ADITYA 🇮🇹 (@Wxtreme10) October 11, 2025