بھارتی میڈیا کے مطابق اپنا جیون شروع کرنے والا نوبیاہتا جوڑا ایک حادثے کا شکار ہوکر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سوگیا۔
یہ حادثہ چلتی ٹرین میں پیش آیا جب جوڑا دروازے پر کھڑا تھا اور خوش گپیوں میں مصروف تھا۔ اسی دوران دونوں کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گر گئے۔
ریسکیو ٹیم نے شدید زخمی دونوں مسافروں کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ سمہاچلم اور 19 سالہ بھوانی کے نام سے ہوئی۔ جو آندھرا پردیش کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔
ضروری کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ سمہاچلم تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں کیمیکل فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔
بھوانی بھی شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ رہنے حیدرآباد آئی تھی جہاں دونوں افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئے۔