پی ٹی آئی ایم این اے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفا دے دیا۔

اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کر سکا کرتا رہوں گا۔

ایم این اے بلال اعجاز نے اپنا استعفا سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کو بھجوا دیا۔

Similar Posts