سلمان خان کی مشہور فلم ‘تیرے نام’ کی دوبارہ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

سلمان خان اور بھومیکا چاؤلہ کی 2003 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور فلم ‘تیرے نام’ ایک مرتبہ پھر سنیماؤں میں مختصر وقت کے لیے ریلیز کی جا رہی ہے اور شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔

فلمی شائقین اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے رومانس، دل توڑنے والے مناظر، ناقابل فراموش موسیقی کو دوبارہ تازہ کرنے کا موقع ملے گا۔

بھارتی سینما چین پی وی آر اور اینوکس نے تیرے نام کی دوبارہ ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تاریخ بھی بتا دی ہے۔

سلمان خان کی مشہور فلم کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے توقعات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف پہلی مرتبہ ریلیز کے وقت دیکھنے والے مداحوں کی توجہ حاصل ہوگی بلکہ وہ نوجوان جنہوں نے اس فلم کو ٹی وی یا اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں دیکھا ہے وہ بھی سنیما کا رخ کریں گے اور فلم سے محظوظ ہوں گے۔

پی وی آر اور اینوکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں جاری بیان میں بتایا کہ رواں ماہ (فروری) میں پیار کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، صرف پی وی آر اور اینوکس میں ان بلاک بسٹر فلموں کے رومانس کے مختلف روپ کا تجربہ کریں۔

سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم تیرے نام 27 فروری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی، اس کے ساتھ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی فلم دیوداس 6 فروری اور اجے دیوگن کی یووا 20 فروری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔

تیرے نام دو دہائیاں گزرنے کے باوجود مشہور گانوں، ڈائیلاگز اور سلمان خان کی بطور رادھے یادگار اداکاری شائقین میں تازہ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی تیرے نام کی دوبارہ ریلیز بالی ووڈ کی مشہور فلموں کی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کرنے کے وسیع ٹرینڈ کا حصہ ہے، جس کے تحت شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ابھیشک بچن اور ویوک اوبرائے کی فلمیں بھی ریلیز ہو رہی ہیں۔

Similar Posts