اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی نگرانی کریں گے اور حتمی فہرست جاری کی جائے گی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا۔
تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
تحریک انصاف کی وزرات اعلی کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے جب کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو سرگرمیاں محدود کرنے اور حکومتی ارکان اسمبلی کو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ وزیراعلٰی کے انتخاب تک پشاور میں ہی رہیں گے۔
اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ وزیراعلی استعفی دے چکے ہیں آئین بڑا واضح ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور مستعفی ہوچکے ہیں، ٹینڈر ہوچکا ہے استعفے کا اعلان ہوچکا ہے،
کل وزیراعلٰی کا انتخاب ہوگا۔
پشاور: وزیراعلی کے انتخاب کا طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دے دیا، مولانا لطف
پشاور: ایک وزیراعلی ہے تو دوسرے وزیراعلی کا کیسے انتخاب کیا جاسکتا ہے، مولانا لطف الرحمان
جے یو آئی رہنما مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ صوبائی کابینہ بھی تحلیل نہیں ہوئی تو کیسے نئے وزیراعلی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر کوئی عدالت جاسکتا ہے، پی ٹی ائی کے دوستوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر انھیں پچتانا پڑے۔
مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ ہم وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لیں گے، وزیراعلی کے لیے اپوزیشن مشترکہ امیدوار لارہی ہے۔