کراچی میں اگلے تین روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ تردھوپ اور مطلع مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر پر شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز ہونے کے سبب سمندری ہوائیں متاثرہوسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں موسم مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے سبب زیادہ تردھوپ رہنے کی توقع ہے۔

پیشگوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتاہے جبکہ صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد تک تجاوز کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Similar Posts