کراچی؛ ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم

ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ کے متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

ترجمان کے مطابق  چیف سیکریٹری سندھ نے ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ کے  متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری اقدامات کی  ہدایت کی۔ ترجمان کے مطابق اہم شاہراہ پر جمع گندے پانی کی وجہ سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے برہمی کا اظہار کیا اور مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیا۔

Similar Posts